یسعیاہ 13:41-17
یسعیاہ 13:41-17 URD
کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا تیرا دہنا ہاتھ پکڑ کر کہُوں گا مت ڈر۔ مَیں تیری مدد کرُوں گا۔ ہِراسان نہ ہو اَے کِیڑے یعقُوبؔ! اَے اِسرائیل کی قلِیل جماعت! مَیں تیری مدد کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے ہاں مَیں جو اِسرائیل کا قُدُّوس تیرا فِدیہ دینے والا ہُوں۔ دیکھ مَیں تُجھے گہائی کا نیا اور تیز دندانہ دار آلہ بناؤُں گا۔ تُو پہاڑوں کو کُوٹے گا اور اُن کو ریزہ ریزہ کرے گا اور ٹِیلوں کو بُھوسے کی مانِند بنائے گا۔ تُو اُن کو اُسائے گا اور ہوا اُن کو اُڑا لے جائے گی اور گِردباد اُن کو تِتّربِتّر کرے گا پر تُو خُداوند سے شادمان ہو گا اور اِسرائیل کے قُدُّوس پر فخر کرے گا۔ مُحتاج اور مِسکِین پانی ڈُھونڈتے پِھرتے ہیں پر مِلتا نہیں۔ اُن کی زُبان پِیاس سے خُشک ہے۔ مَیں خُداوند اُن کی سنُوں گا۔ مَیں اِسرائیل کا خُدا اُن کو ترک نہ کرُوں گا۔