خرُوج 11:17-12
خرُوج 11:17-12 URD
اور جب تک مُوسیٰؔ اپنا ہاتھ اُٹھائے رہتا تھا بنی اِسرائیل غالِب رہتے تھے اور جب وہ ہاتھ لٹکا دیتا تھا تب عمالیقی غالِب ہوتے تھے۔ اور جب مُوسیٰؔ کے ہاتھ بھر گئے تو اُنہوں نے ایک پتّھر لے کر مُوسیٰؔ کے نِیچے رکھ دِیا اور وہ اُس پر بَیٹھ گیا اور ہارُونؔ اور حورؔ ایک اِدھر سے دُوسرا اُدھر سے اُس کے ہاتھوں کو سنبھالے رہے۔ تب اُس کے ہاتھ آفتاب کے غرُوب ہونے تک مضبُوطی سے اُٹھے رہے۔