YouVersion Logo
Search Icon

۱-توارِیخ 10

10
ساؤُل بادشاہ کی وفات
1اور فِلستی اِسرائیلؔ سے لڑے اور اِسرائیلؔ کے لوگ فِلستیوں کے آگے سے بھاگے اور کوہِستانِ جلبوؔعہ میں قتل ہو کر گِرے۔ 2اور فِلستیوں نے ساؤُل کا اور اُس کے بیٹوں کا خُوب پِیچھا کِیا اور فِلستیوں نے یُونتن اور ابِیندؔاب اور ملکیشوؔع کو جو ساؤُل کے بیٹے تھے قتل کِیا۔ 3اور ساؤُل پر جنگ دوبر ہو گئی اور تِیر اندازوں نے اُسے جا لِیا اور وہ تِیر اندازوں کے سبب سے پریشان تھا۔ 4تب ساؤُل نے اپنے سِلاح بردار سے کہا اپنی تلوار کھینچ اور اُس سے مُجھے چھید دے تا نہ ہو کہ یہ نامختُون آ کر میری بے حُرمتی کریں پر اُس کے سِلاح بردار نے نہ مانا کیونکہ وہ بُہت ڈر گیا۔ تب ساؤُل نے اپنی تلوار لی اور اُس پر گِرا۔ 5جب اُس کے سِلاح بردار نے دیکھا کہ ساؤُل مَر گیا تو وہ بھی تلوار پر گِرا اور مَر گیا۔ 6پس ساؤُل مَر گیا اور اُس کے تِینوں بیٹے بھی اور اُس کا سارا خاندان یک لخت مَر مِٹا۔ 7جب سب اِسرائیلی لوگوں نے جو وادی میں تھے دیکھا کہ لوگ بھاگ نِکلے اور ساؤُل اور اُس کے بیٹے مَر گئے تو وہ اپنے شہروں کو چھوڑ کر بھاگ گئے اور فِلستی آ کر اُن میں بسے۔
8اور دُوسرے دِن صُبح کو جب فِلستی مقتُولوں کو ننگا کرنے آئے تو اُنہوں نے ساؤُل اور اُس کے بیٹوں کو کوہِ جلبوؔعہ پر پڑے پایا۔ 9سو اُنہوں نے اُس کو ننگا کِیا اور اُس کا سر اور اُس کے ہتھیار لے لِئے اور فِلستیوں کے مُلک میں چاروں طرف لوگ روانہ کر دِئے تاکہ اُن کے بُتوں اور لوگوں کے پاس اُس خُوشخبری کو پُہنچائیں۔ 10اور اُنہوں نے اُس کے ہتھیاروں کو اپنے دیوتاؤں کے مندِر میں رکھّا اور اُس کے سر کو دجون کے مندِر میں لٹکا دِیا۔ 11جب یبِیس جِلعاؔد کے سب لوگوں نے جو کُچھ فِلستیوں نے ساؤُل سے کِیا تھا سُنا۔ 12تو اُن میں کے سب بہادُر اُٹھے اور ساؤُل کی لاش اور اُس کے بیٹوں کی لاشیں لے کر اُن کو یبِیس میں لائے اور اُن کی ہڈِّیوں کو یبیس کے بلُوط کے نِیچے دفن کِیا اور سات دِن تک روزہ رکھّا۔
13سو ساؤُل اپنے گُناہ کے سبب سے جو اُس نے خُداوند کے حضُور کِیا تھا مَرا اِس لِئے کہ اُس نے خُداوند کی بات نہ مانی اور اِس لِئے بھی کہ اُس نے اُس سے مشورَہ کِیا جِس کا یار جِنّ تھا تاکہ اُس کے ذرِیعہ سے دریافت کرے۔ 14اور اُس نے خُداوند سے دریافت نہ کِیا۔ سو اُس نے اُس کو مار ڈالا اور سلطنت یسّی کے بیٹے داؤُد کی طرف مُنتقِل کر دی۔

Currently Selected:

۱-توارِیخ 10: URD

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

Video for ۱-توارِیخ 10