ایک دفعہ حُضُور عیسیٰ اُس علاقہ کے ایک شہر میں تھے تو اَیسا ہُوا کہ ایک آدمی جِس کے سارے جِسم پر کوڑھ پھیلا تھا۔ حُضُور عیسیٰ کو دیکھ کر مُنہ کے بَل گِرا اَور اِلتجا کرنے لگاکہ ”اَے خُداوؔند، اگر آپ چاہیں تو مُجھے کوڑھ سے پاک کرسکتے ہیں۔“
اَور حُضُور عیسیٰ نے ہاتھ بڑھا کر اُسے چھُوا اَور کہا، ”میں چاہتا ہُوں“ تُو ”پاک صَاف ہو جا!“ اَور اُسی وقت اُس نے کوڑھ سے شفا پائی۔