1
۲-سلاطِین 1:5
کِتابِ مُقادّس
اور شاہِ اراؔم کے لشکر کا سردار نعماؔن اپنے آقا کے نزدِیک مُعزّز و مُکرّم شخص تھا کیونکہ خُداوند نے اُس کے وسِیلہ سے اراؔم کو فتح بخشی تھی۔ وہ زبردست سُورما بھی تھا لیکن کوڑھی تھا۔
Compare
Explore ۲-سلاطِین 5:1
2
۲-سلاطِین 10:5
اور الِیشع نے ایک قاصِد کی معرفت کہلا بھیجا جا اور یَردؔن میں سات بار غوطہ مار تو تیرا جِسم پِھر بحال ہو جائے گا اور تُو پاک صاف ہو گا۔
Explore ۲-سلاطِین 5:10
3
۲-سلاطِین 14:5
تب اُس نے اُتر کر مَردِ خُدا کے کہنے کے مُطابِق یَردؔن میں سات غوطے مارے اور اُس کا جِسم چھوٹے بچّے کے جِسم کی مانِند ہو گیا اور وہ پاک صاف ہُؤا۔
Explore ۲-سلاطِین 5:14
4
۲-سلاطِین 11:5
پر نعماؔن ناراض ہو کر چلا گیا اور کہنے لگا مُجھے گُمان تھا کہ وہ نِکل کر ضرُور میرے پاس آئے گا اور کھڑا ہو کر خُداوند اپنے خُدا سے دُعا کرے گا اور اُس جگہ کے اُوپر اپنا ہاتھ اِدھر اُدھر ہِلا کر کوڑھی کو شِفا دے گا۔
Explore ۲-سلاطِین 5:11
5
۲-سلاطِین 13:5
تب اُس کے مُلازِم پاس آ کر اُس سے یُوں کہنے لگے اَے ہمارے باپ اگر وہ نبی کوئی بڑا کام کرنے کا حُکم تُجھے دیتا تو کیا تُو اُسے نہ کرتا۔ پس جب وہ تُجھ سے کہتا ہے کہ نہا لے اور پاک صاف ہو جا تو کِتنا زِیادہ اِسے ماننا چاہِئے؟
Explore ۲-سلاطِین 5:13
6
۲-سلاطِین 3:5
اُس نے اپنی بی بی سے کہا کاش میرا آقا اُس نبی کے ہاں ہوتا جو سامرِؔیہ میں ہے تو وہ اُسے اُس کے کوڑھ سے شِفا دے دیتا۔
Explore ۲-سلاطِین 5:3
Home
Bible
Plans
Videos