1
خروج 2:20-3
ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن
”مَیں رب تیرا خدا ہوں جو تجھے ملکِ مصر کی غلامی سے نکال لایا۔ میرے سوا کسی اَور معبود کی پرستش نہ کرنا۔
Compare
Explore خروج 20:2-3
2
خروج 4:20-5
اپنے لئے بُت نہ بنانا۔ کسی بھی چیز کی مورت نہ بنانا، چاہے وہ آسمان میں، زمین پر یا سمندر میں ہو۔ نہ بُتوں کی پرستش، نہ اُن کی خدمت کرنا، کیونکہ مَیں تیرا رب غیور خدا ہوں۔ جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں اُنہیں مَیں تیسری اور چوتھی پشت تک سزا دوں گا۔
Explore خروج 20:4-5
3
خروج 12:20
اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنا۔ پھر تُو اُس ملک میں جو رب تیرا خدا تجھے دینے والا ہے دیر تک جیتا رہے گا۔
Explore خروج 20:12
4
خروج 8:20
سبت کے دن کا خیال رکھنا۔ اُسے اِس طرح منانا کہ وہ مخصوص و مُقدّس ہو۔
Explore خروج 20:8
5
خروج 7:20
رب اپنے خدا کا نام بےمقصد یا غلط مقصد کے لئے استعمال نہ کرنا۔ جو بھی ایسا کرتا ہے اُسے رب سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑے گا۔
Explore خروج 20:7
6
خروج 9:20-10
ہفتے کے پہلے چھ دن اپنا کام کاج کر، لیکن ساتواں دن رب تیرے خدا کا آرام کا دن ہے۔ اُس دن کسی طرح کا کام نہ کرنا۔ نہ تُو، نہ تیرا بیٹا، نہ تیری بیٹی، نہ تیرا نوکر، نہ تیری نوکرانی اور نہ تیرے مویشی۔ جو پردیسی تیرے درمیان رہتا ہے وہ بھی کام نہ کرے۔
Explore خروج 20:9-10
7
خروج 17:20
اپنے پڑوسی کے گھر کا لالچ نہ کرنا۔ نہ اُس کی بیوی کا، نہ اُس کے نوکر کا، نہ اُس کی نوکرانی کا، نہ اُس کے بَیل اور نہ اُس کے گدھے کا بلکہ اُس کی کسی بھی چیز کا لالچ نہ کرنا۔“
Explore خروج 20:17
8
خروج 16:20
اپنے پڑوسی کے بارے میں جھوٹی گواہی نہ دینا۔
Explore خروج 20:16
9
خروج 14:20
زنا نہ کرنا۔
Explore خروج 20:14
10
خروج 13:20
قتل نہ کرنا۔
Explore خروج 20:13
11
خروج 15:20
چوری نہ کرنا۔
Explore خروج 20:15
Home
Bible
Plans
Videos